مقبول خبریں
قابض بھارتی فوج نے 3 کشمیریوں کی جان لے لی

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے فائرنگ کر کے 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا ہے۔
کشمیر میڈیا کے مطابق بھارتی قابض فوج نے ضلع کلگام میں سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرتے ہوئے 3 نوجوانوں کو شہید کردیا۔
نوجوانوں کی شہادت کے بعد کشیدگی کے پیش نظرعلاقے کا مکمل محاصرہ کرلیا جبکہ علاقے میں انٹرنیٹ سروس معطل کردی۔