پیر، 11-دسمبر،2023
پیر، 11-دسمبر،2023

بھارت میں بڑی چھپکلی کیساتھ اجتماعی زیادتی، 4 ملزمان گرفتار

مہاراشٹرا: بھارت میں 4 افراد نے مبینہ طور پر بڑی جسامت والی چھپکلی سے اجتماعی زیادتی کرڈالی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مہاراشٹرا کے گوتھانے گاؤں کے قریب جنگل میں ایک بڑی جسامت والی بنگالی چھپکلی کے ساتھ مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کرنے کے الزام میں 4 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ محکمہ جنگلات کے اہلکاروں نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کا سراغ لگایا، ان ملزمان کا موبائل فون چیک کیا گیا اور اس واقعہ کے بارے میں پتہ چلا جبکہ گرفتار افراد شکاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی : راشن دلانے کا جھانسہ دے کر غریب خاتون سے زیادتی

پولیس کے مطابق حکام کو ملزمان کے موبائل میں ایک ویڈیو ریکارڈنگ ملی جس میں انہیں چھپکلی کے ساتھ مبینہ طور پر گینگ ریپ کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

رپورٹس کے مطابق ملزمان کو عدالت میں پیش کر کے ان کے خلاف مناسب قانونی کارروائی کی گئی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top