جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

کراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا مزید مہنگا، ادارہ شماریات نے رپورٹ جاری کردی

آٹے

کراچی: ملک میں آٹے کی قیمتوں سے متعلق ادارہ شماریات نے رپورٹ جاری کردی۔

ادارہ شماریات کے مطابق کراچی میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 1960 روپے کا ہوگیا، ایک ہفتے میں کراچی میں 20 کلو کا تھیلا 20 روپے تک مہنگا ہوا۔

رپورٹ کے مطابق حیدرآباد میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 1940 روپے میں فروخت ہورہا ہے، خضدار میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 1850، کوئٹہ میں 1800 روپے کا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مہنگائی کی مجموعی شرح 37.68 ریکارڈ، ہفتہ وار اعداد و شمار جاری

ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ لاڑکانہ میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 1800 ، سکھر میں 1720 روپے کا ہو گیا، پنجاب میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 980روپے تک ہے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوا میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 980 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

متعلقہ خبریں