بدھ، 4-اکتوبر،2023

خاتون کی چاکلیٹ سے انسانی انگلی نکل آئی

سری لنکا میں فروٹ نٹ چاکلیٹ بار کھاتے ہوئے خاتون کی چاکلیٹ بار سے انسانی انگلی نکل آئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مقامی اسپتال میں ملازمہ خاتون کا کہنا تھا کہ انہوں نے وہ چاکلیٹ بار اسپتال کی کینٹین سے خریدی تھی، چاکلیٹ کھاتے ہوئے انہیں محسوس ہوا کہ کوئی ٹھوس چیز ان کے منہ میں آگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے انہیں لگا کہ شاید ان کے دانتوں میں کاجو آگیا ہے جس کے بعد انہوں نے اس چیز کو منہ سے نکال کر دیکھا تو خوف سے ان کی حالت بری ہو گئی کہ وہ انسانی انگلی کو چبانے کی کوشش کر رہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ماں کی گلی سڑی لاش کیساتھ کئی دن رہنے والا شخص گرفتار

خاتون کی شکایت پر پبلک ہیلتھ حکام کی جانب سے کمپنی کی بنائی ہوئی دیگر چاکلیٹس کو بھی سیل کردیا گیا جبکہ مذکورہ چاکلیٹ کی پراڈکٹس کو بھی اسپتال کی کینٹین سمیت تمام اسٹورز سے ہٹاتے ہوئے انکوائری کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top