ہفتہ، 2-دسمبر،2023
ہفتہ، 2-دسمبر،2023

میانمار کی ریاست چن میں فوجی طیارے کی اسکول پربمباری ،8 بچے ہلاک

 

میانمار :ایشائی ملک میانمار کی ریاست چن میں فوجی طیارےنے اسکول پربمباری کردی جس سے8 بچوں سمیت 11 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق میانمار اس وقت خانہ جنگی کی لپیٹ میں ہے، متعدد مسلح گروہ فوجی حکومت جنتا سے لڑرہے ہیں،فوجی جنتا نے 2021 میں منتخب حکومت کو معزول کیا تھا۔

میڈیا کے مطابق چن ریاست جنتا کیخلاف مزاحمت کا گڑھ ہے، فوجی حکومت کو حزب اختلاف کے حملوں کا سامنا ہے،فوجی حکومت فضائی طاقت پر بہت زیادہ انحصار کررہی ہے۔

رہائشیوں کے مطابق بدھ کی شام فوجی طیارے نے ان پر کم از کم دو بم گرائے،ایک نے ایک گھر کو تباہ کر دیا جسے ایک دیسی ساختہ اسکول کے طور پر استعمال کیا جا رہا تھا، جس سے وہاں پڑھنے والے آٹھ بچے اور تین بالغ ہلاک ہو گئے،متاثرین میں 34 سالہ ٹیچر ہا لوانگ اور اس کی ماں کے علاوہ اس کے تین بچے بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب میانمار کے فوجی صدر نے خبردار کیا کہ اگر حکومت شان ریاست میں لڑائی پر قابو نہ پا سکی تو ملک ٹوٹنے کا خطرہ ہے۔

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے اس ہفتے ملک میں بڑھتے ہوئے تنازعے پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میانمار جہاں اب 20 لاکھ افراد لڑائی سے بے گھر ہو چکے ہیں۔

یہ پڑھیں : اسرائیلی فوجیوں کی درندگی :آئی سی یو میں کوئی مریض زندہ نہیں بچا ، الشفا اسپتال انتظامیہ کا اعلان

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top