ہفتہ، 2-دسمبر،2023
ہفتہ، 2-دسمبر،2023

امریکہ میں پاکستانی خاتون ڈاکٹر کو تلوار کے وار کرکے قتل کردیا گیا

 

امریکہ کی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن کے قریب واقع شہر کونرو ٹیکساس میں پاکستانی نژاد امریکی امراض اطفال کی ڈاکٹر طلعت خان کو ہفتہ کی دوپہر ایک شخص نے تلوار کے وار کرکے قتل کردیا ۔

اس ضمن میں پولیس نے 24 سالہ میلز جوزف فریڈرچ کو قتل کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے جس نے 52 سالہ ڈاکٹر طلعت جہاں خان کو ہفتہ کی دوپہر انکے اپارٹمنٹ کمپلیکس کے قریب ان پر متعدد مرتبہ تلوار کے وار کر کے انکو ہلاک کر دیا تھا ۔

پولیس نے 24سالہ فریڈرچ کو فرسٹ ڈگری قتل کے الزام میں چارج کرکے گرفتار کیا گیا ہے۔ ابھی تک اس ضمن میں یہ پولیس نے یہ واضح نہیں کیا کہ یہ نفرت پر مبنی جرم تھا کہ نہیں۔

کونرو پولیس نے ڈاکٹر طلعت خان کو جائے وقوعہ پر ہی مردہ قرار دے دیا تھا ان پر حملے کے وقت متعدد افراد موجود تھے جوکہ واقعہ کےعینی گواہ ہیں جن میں کئی بچے بھی شامل ہیں ۔

ڈاکٹر طلعت رواں سال کے جولائی میں یہاں منتقل ہوئی تھیں۔ وہ یہاں ٹیکساس چلڈرن پیڈیاٹرکس کونرو میں بحثیت ماہر امراض اطفال کام کر رہی تھیں انکا تعلق کراچی سے ہے۔

ڈاکٹر طلعت نے سندھ میڈیکل کالیج سے 1998 میں ایم بی بی ایس کیا جبکہ انہوں نے امریکہ میں 2008 میں پریکٹس شروع کی ۔

یہ پڑھیں : امریکہ : کنساس سٹی بار میں فائرنگ، تین افراد ہلاک اور دو زخمی

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top