ہفتہ، 2-دسمبر،2023
ہفتہ، 2-دسمبر،2023

مہنگائی کی شرح میں 9.95 فیصد کا ریکارڈ اضافہ، ادارہ شماریات کی رپورٹ جاری

اسلام آباد: رواں ہفتے مہنگائی کی شرح میں 9.95 فیصد کا ریکارڈ اضافہ ہوا جس کے بعد مہنگائی کی مجموعی شرح 41.90 فیصد ہوگئی ہے۔

ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کی رپورٹ جاری کردی ہے، جس کے مطابق رواں ہفتے 25 اشیا ضروریہ مہنگی، 13 میں کمی اور 13 میں استحکام رہا۔

رواں ہفتے قدرتی گیس کی قیمتوں میں 480 فیصد تک بڑا اضافہ ہوا، 190 گرام چائے کا پیکٹ 49 روپے 94 پیسے مہنگا ہوا، رواں ہفتے دال مسور فی کلو 16 روپے 36 پیسے مہنگی ہوئی۔

ایک ہفتے کے دوران چکن کی فی کلو قیمت میں 14 روپے کا اضافہ ہوا، رواں ہفتے آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 72 روپے 55 پیسے مہنگا ہوا، دال مونگ، بیف، انڈے، کیلے مصالحہ جات کی قیمتیں بھی بڑھیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو مزید آئی ایم ایف پروگرام کی ضروت ہوگی: شمشاد اختر

رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے پیٹرولیم مصنوعات، چینی، بجلی سمیت 13 اشیاء سستی ہوئیں، چینی کی فی کلو قیمت میں 6 روپے 8 پیسے تک کمی ہوئی۔

رواں ہفتے آلو، چاول، دہی اور دیگر اشیاء کی قیمتیں بھی کم ہوئیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top