مقبول خبریں
کراچی میں ڈرم سے خاتون کی لاش ملنے کا واقعہ، ملزم گرفتار

کراچی: ڈیفنس فیز 7 سے ڈرم سے خاتون کی لاش ملنے کا واقعہ پیش آیا جس کے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ڈی آئی جی ساؤتھ علی رضا کا کہنا ہے کہ مقتولہ کی شناخت وزیر مائی عرف حسینہ کے نام سے ہوئی ہے، مقتولہ شادی شدہ اور تعلق بہاولپور سے تھا، مقتولہ کراچی قیوم آباد میں صہیب اور حضرت اللہ کے ساتھ رہتی تھی، ملزم عادل کا ابتدائی بیان ریکارڈ کرلیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ مقتولہ کا شوہر بہاولپور میں رہتا ہے، مقتولہ کے شوہر کو مقدمہ درج کرانے کے لیے کراچی بلایا ہے، ملزم صہیب اور حضرت اللہ کی گرفتاری کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں، ملزم عادل نے مقتولہ کی لاش ٹھیکانے لگانے میں سہولت کاری کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی : کچرا کنڈی سے تین نومولودبچوں کی لاشیں برآمد
ملزم عادل کا بیان:
ملزم عادل نے اپنے بیان میں کہا کہ حضرت اللہ اور میں گھر پہنچے تو حسینہ کا قتل ہوچکا تھا، حسینہ کی لاش ڈرم میں پڑی ہوئی تھی، ہم نے ڈرم بند کرکے لاش کو خالی پلاٹ پر پھینکا، وزیر مائی عرف حسینہ کا قتل صہیب نے کیا ہے، صہیب گھر پر آیا اور دیکھا حسینہ کسی اور سے بات کررہی ہے، صہیب نے غصے میں آکر ویزر مائی عرف حسینہ کا قتل کیا۔