جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

محمد خان کو غیرقانونی طور پر سیکرٹری لگانے کا الزام، پرویز الٰہی کیخلاف مقدمہ درج

اینٹی

لاہور: اینٹی کرپشن پنجاب نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب و پاکستان تحریک انصاف کے صدر پرویز الٰہی کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کرلیا۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق پرویز الٰہی نے محمد خان بھٹی کو غیر قانونی طور پر پرنسپل سیکرٹری لگایا، پرنسپل سیکرٹری ٹو سی ایم کے طور پر کسی اسپیشل سروسز کے افسر کو نہیں لگایا جاسکتا۔

یہ بھی پڑھیں: حکم رہائی کے باوجود پرویز الٰہی کی گرفتاری: آئی جی اسلام آباد کےناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ پرویز الٰہی نے مالی فائدے کیلئے محمد خان بھٹی کو اسپیشل سیکرٹری لگایا۔

خیال رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب بننے کے بعد پرویز الٰہی نے اُس وقت کے سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کو اپنا پرنسپل سیکرٹری بنایا تھا۔

متعلقہ خبریں