نیویارک: سابق ریسلر ’دی راک‘ اور اداکار ڈیون جانسن اب ایک مرتبہ پھر ’فاسٹ اینڈ فیوریس فلموں میں ایکشن کرتے نظر آئیں گے۔
ڈیون جانسن نے سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے یہ اعلان کیا کہ وین ڈیزل اور انہوں نے اپنے درمیان کے اختلافات ختم کر کے صلح کر لی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’میں نے اور وین نے ماضی کو تلخ باتوں کو بھلا دیا ہے اور اب ہم بھائی ہیں۔‘
یہ بھی پڑھیں: فاسٹ اینڈ فیوریئس 9‘ کے ایک 4 سیکنڈ کے سین کی تیاری پر 8 ماہ لگ گئے
ان کا کہنا تھا کہ مداحوں کو ان پسندیدہ کردار ’لیوک ہابس‘ ایک مرتبہ پھر فاسٹ اینڈ فیوریس فرنچائز میں دکھائی دے گا۔
اداکار نے فاسٹ ایکس کی کامیابی پر یونیورسل اسٹوڈیوز کو مبارکباد دیتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ فاسٹ ایکس کے دوسرے حصے اور فاسٹ اینڈ فیوریس کی دیگر فلموں میں اداکاری کریں گے۔
واضح رہے کہ ڈیون جانسن اور وین ڈیزل کے درمیان 2017 میں اختلافات پیدا ہوئے تھے جس کی وجہ سے ڈیوین نے فرنچائز کو چھوڑ دیا تھا۔