پیر، 11-دسمبر،2023
پیر، 11-دسمبر،2023

حنا الطاف سے علیحدگی کی افواہوں پر آغا علی کا بیان سامنے آگیا

کراچی: معروف پاکستانی اداکار آغا علی نے اپنی اور اہلیہ و اداکارہ حنا الطاف کی طلاق کی خبروں پر ردعمل دے دیا۔

حال ہی میں آغا علی نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی چند تصاویر پوسٹ کیں۔

اداکار کی اس پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے ایک صارف نے آغا علی سے پوچھا کہ ‘آغا! میں آپ کی بہت بڑی مداح تھی، مجھے سمجھ نہیں آرہا لوگ آپ کو ریڈ فلیگ (پریشان کُن عندیے) کیوں کہتے ہیں؟ ہمیں اس کی وضاحت چاہیے’۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Aagha Ali (@aaghaaliofficial)

صارف کے سوال کا جواب دیتے ہوئے آغا علی نے کہا کہ ‘کون لوگ؟ وہ لوگ ایسا کہتے ہیں جو یہ بھی نہیں جانتے کہ میں کون ہوں اور حقیقت میں کیا ہوں؟ یہ وہ لوگ ہیں جو ہمیشہ دوسروں کو نیچے گِرانے کی کوشش کرتے ہیں’۔

آغا علی نے مزید کہا کہ ‘یہ دُنیا حسد سے بھری ہوئی ہے، میں کبھی ایسے لوگوں پر توجہ نہیں دیتا اور نہ ہی آپ ان پر توجہ دیں، ہمیشہ اپنی ذات پر بھروسہ رکھیں اور زندگی کے ہر تجربے پر یقین رکھیں’۔

یہ بھی پڑھیں: علیحدگی کے بعد بھی اپنے شوہر کی برائی نہیں سن سکتی: فضا علی

یاد رہے کہ گزشتہ سال بھی حنا الطاف اور آغا علی کی علیحدگی کی خبریں سامنے آئی تھیں جس پر اداکار آغا علی نے ان افواہوں کی تردید کی تھی۔

واضح رہے کہ آغا علی اور حنا الطاف کی شادی 2020 میں کورونا لاک ڈاؤن کے دوران ہوئی تھی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top