مقبول خبریں
احسن رمضان ورلڈ 6 ریڈ بال اسنوکر چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے

دوحہ: پاکستان مایاناز اسنوکر کھلاڑی احسن رمضان نے دوحہ میں ہونے والی ورلڈ 6 ریڈ اسنوکر چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔
تفصیلات کے مطابق احسن رمضان بحرین کے اسنوکر ماہر حبیب صباح کو مات دے کر ورلڈ 6 ریڈ اسنوکر چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسنوکر چیمپئن احسن رمضان کو پولیس نے حراست میں لے لیا
احسن رمضان نے حبیب صباح کو 5-2 کے شاندار اسکور سے ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔
نوجوان اسنوکر چیمپئن نے گرین بائیز پر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا، اسٹریٹجک شاٹس کو انجام دیا اور باوقار سیمی فائنل راؤنڈ میں اپنی جگہ کو محفوظ بنانے کے لیے غیر معمولی کیو کنٹرول کا مظاہرہ کیا۔