جی ٹی وی نیٹ ورک
اسلام آباد

جڑانوالہ میں مسیحی برادری پر تشدد پر گہرا دکھ ہوا، علامہ راجہ ناصر عباس

جڑانوالہ

چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے جڑانوالہ میں مسیحی برادری پر تشددکے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس پر تشدد واقعے پر گہرا دکھ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ اسلام امن کا مذہب ہے اور ایسی حرکتوں کی اجازت نہیں دیتا۔ ایک مذموم مہم کا مقصد ایسی حرکتوں کے ذریعے اسلام کے خوبصورت چہرے کو داغدار کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں نگراں وزیراعظم نے جڑانوالہ میں پیش آنے والے واقعے کا نوٹس لے لیا

علامہ راجہ ناصر عباس کا کہنا تھا کہ توہین کے متنازع قانون کو مضبوط کرنے کے حالیہ بل نے انتہا پسندوں کو حوصلہ دیا ہے۔ ہم انصاف اور تمام شہریوں کے تحفظ کے لیے آواز بلند کرتے رہیں گے۔

متعلقہ خبریں