مقبول خبریں
فلسطین اور اسرائیل تنازع کو روکنے کیلئے امریکا نے چین سے مدد مانگ لی

واشنگٹن: امریکا نے فلسطین اور اسرائیل تنازع کو روکنے کیلئے چین سے مدد مانگ لی ہے۔
امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے چینی وزیرخارجہ سے رابطہ کرکے اسرائیل فلسطین تنازع کو بڑی جنگ میں تبدیل ہونے سے بچانے کیلئے چین سے تعاون کی اپیل کردی ہے۔
امریکی وزیر خارجہ سے رابطے کے دوران چینی وزیر خارجہ نے فوری بین الاقوامی امن کانفرنس کے انعقاد کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل فلسطین تنازع میں اضافے اور تنازع کے قابو سے باہر نکلنے کا خدشہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہر گولی اسرائیل اور یہودی سے پہلے امریکا اپنے سینے پر کھائے گا: انٹونی بلنکن
چینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ چین بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں اور سویلین کو کسی بھی قسم کا نقصان پہنچانے کے ہر عمل کی مذمت کرتا ہے۔