مقبول خبریں
مشرق وسطیٰ میں مہلک افراتفری کا ذمہ دار امریکا ہے: روسی صدر پیوٹن

فلسطین اسرائیل کشیدگی پر روسی صدر ولاد میر پیوٹن نے کہاہے کہ مشرق وسطیٰ میں مہلک افراتفری کا ذمہ دار امریکا ہے۔
روسی صدر نے کہا کہ روس یوکرین سمیت پور ی دنیا کے مستقبل کیلئے لڑرہا ہے ،موجودہ امریکی حکمران اور اشرافیہ عدم استحکام سے فائدہ اٹھارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بے گناہ فلسطینیوں کے قتل عام کو جائز قرار نہیں دیا جاسکتاہے، افرا تفری کو کون منظم کررہا ہے، سب کچھ عیاں ہوچکا ہے، یوکرین کے بحران کا ذمہ دار بھی امریکا اور مغرب ہی ہے۔
یہ پڑھیں : ہمارا مقصدفلسطین میں خونریزی اور تشدد کوروکنا ہے: روسی صدر