مقبول خبریں
امریکی جنگی طیارہ بحرہ روم میں گر کر تباہ، 5 افراد ہلاک

واشنگٹن: بحرہ روم میں گر کر تباہ ہونے والے جنگی طیارے سے متعلق امریکی دفاعی حکام نے بیان جاری کردیا۔
امریکی یورپی کمانڈ کے مطابق بحرہ روم میں تعینات امریکی جنگی طیارہ گر کر تباہ ہوا، حادثے میں طیارے میں سوار 5 افراد ہلاک، جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔
فوجی طیارہ تربیت مشق کے دوران حادثے کا شکار ہوا، طیارہ ایئر ری فیولنگ کے مشن کیلئے محو پرواز تھا۔
بیان میں یہ نہیں بتایا گیا کہ تباہ ہونے والا طیارہ کونسا تھا اور جب یہ تباہ ہوا تو کہاں پرواز کر رہا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی فوج کا طیارہ جنگی مشقوں کے دوران گر کر تباہ
امریکی فوج کے بیان میں اس جنگی طیارے میں سوار عملے سے متعلق کسی قسم کی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔
بیان کے مطابق مشق کے دوران پیش آنے والے واقعے کے حوالے سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔