جی ٹی وی نیٹ ورک
دلچسپ و عجیب

امریکی شخص سوتے ہوئے ایئرپوڈ نگل گیا، تصویر دیکھیں

سوتے

میسا چوسٹس: امریکی شہری نے حیرت انگیز طور پر ائیرپوڈ نگل لیا جو اس کی غذائی نالی میں پھنس گیا۔

امریکی ریاست میسا چوسٹس کے رہائشی بریڈ گوتھیئر کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے ان کے ساتھ عجیب وغریب واقعہ پیش آیا اور وہ جب سو کر اٹھے تو ان کے ائیر پوڈ جو وہ رات کو لگا کر سوئے تھے وہ غائب ہوچکے تھے۔

انہوں نے کہا کہ اسی دوران انہیں سینے میں تکلیف محسوس ہوئی لیکن انہوں نے تکلیف کو نظر انداز کرتے ہوئے ایک گلاس پانی پینے کی کوشش کی تو گلے سے پانی اترنا مشکل ہوگیا اور ان کا دم گھٹنے لگا حتیٰ کہ تکلیف کی وجہ سے پانی کو باہر نکالنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں: کال کے دوران ایئرپوڈز شخص کے کان میں ہی پھٹ گئے

بریڈ نے میڈیا کو بتایا کہ سینے میں تکلیف اور ائیرپوڈ نہ ملنے کے بعد میں نے اسپتال جانے کا ارادہ کیا جہاں ڈاکٹرز نے سی ٹی اسکین کے ذریعے ائیرپوڈ کے نگلنے کی تصدیق کی۔

سرجری کے دوران ڈاکٹر ز کی جانب سے بریڈ کو خبردار کیا گیا کہ سرجری کا طریقہ کار ان کے لیے خطرناک بھی ہوسکتا ہے لیکن ایسا نہیں ہوا اور بریڈ کامیاب سرجری کے بعد گھر چلے گئے۔

متعلقہ خبریں