کراچی: پاکستان بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے۔
سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 4000 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 33 ہزار روپے ہوگئی ہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 3429روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 99 ہزار 760 روپے ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: مہنگائی کی مجموعی شرح 42.67 فیصد ریکارڈ، اعداد و شمار جاری
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں 8 ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا 1975 ڈالر پر پہنچ گیا ہے۔