ہفتہ، 2-دسمبر،2023
ہفتہ، 2-دسمبر،2023

انجیلینا جولی سیلاب زدگان کی مدد کے لیے پاکستان پہنچ گئیں

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین کی نمائندہ خصوصی اور ہالی وڈ اداکارہ انجیلینا جولی سیلاب زدگان کی مدد کے لیے پاکستان پہنچ گئیں۔

انجلینا جولی پاکستان میں اقوام متحدہ ہائی کمیشن برائے مہاجرین کی سرگرمیوں کا جائزہ لیں گی۔

اداکارہ پاکستان کے صوبے سندھ کے شہر دادو پہنچی ہیں اور اب وہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کر رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے انجیلینا جولی ایک مرتبہ پھر پاکستان کا دورہ کریں گی

اس دورے میں امریکی اداکارہ بے گھر لوگوں اور افغان پناہ گزینوں کی مدد کرنے والی مقامی تنظیموں کا بھی دورہ کریں گی جس میں وہ موسمیاتی تبدیلیوں اور نقل مکانی کے حوالے سے بات کریں گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top