ہفتہ، 2-دسمبر،2023
ہفتہ، 2-دسمبر،2023

سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے انجیلینا جولی ایک مرتبہ پھر پاکستان کا دورہ کریں گی

ہالی وڈ کی معروف اداکارہ اور اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین کی سفیر انجیلینا جولی ایک مرتبہ پھر سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے پاکستان کا دورہ کریں گی۔

غیر سرکاری تنظیم انٹرنیشنل ریسکیو کمیٹی کے مطابق انجیلینا جولی پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گی اور متاثرین کی مشکلات کو حل کرنے کے اقدامات کریں گی۔

تاہم انجیلینا جولی کے دورہ پاکستان کی حتمی تاریخوں سمیت شیڈول کا اعلان تاحال نہیں کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ارطغرل غازی کے اداکار سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے پاکستان پہنچ گئے

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی انجیلینا جولی دو مرتبہ پاکستان کے دورے پر آچکی ہیں، سب سے پہلے وہ 2005 میں آنے والے زلزلے کے بعد متاثرین سے ملنے پاکستان پہنچی تھیں۔

اس کے بعد وہ 2010 کے سیلاب متاثرین کا احوال جاننے اور ان کی مدد کرنے بھی پاکستان آچکی ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top