منگل، 5-دسمبر،2023
منگل، 5-دسمبر،2023

اے پی سی کا ملک میں ازسر نو الیکشن کا مطالبہ

اسلام آباد میں اے پی سی کے بعد سیاسی جماعتوں کے رہنماوں کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتوں نے 25 جولائی کو ہونے والے انتخابات کے نتائج کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔

اسلام آباد میں منعقدہ کل جماعتی کانفرنس کی سربراہی متحدہ مجلس عمل کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور ن لیگ کے صدر شہباز شریف نے مشترکہ طور پر کی۔

مشترکہ اعلامیے کے مطابق  یہ عوام کا مینڈیٹ نہیں بلکہ عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا گیا ہے،  اے پی سی میں شریک تمام جماعتوں نے ملک میں ازسرنو شفاف انتخابات کے انعقاد پر اتفاق کیا ہے۔

جبکہ اس اے پی سی نے دوبارہ انتخابات چلانے کے لیے تحریک چلانے کا بھی اعلان کیا ہے ۔

واضح رہے کہ اس اے پی سی میں ایم کیو ایم پاکستان اور پی پی پی نے شرکت سے معذدرت کی تھی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top