جی ٹی وی نیٹ ورک
خیبرپختونخواہ

پاکستان کو غیر مستحکم کرنے والے دشمنوں کو نہیں چھوڑاجائے گا، آرمی چیف

Army-Chief-Asim-Munir

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے جنوبی وزیرستان کے دورے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے والے دشمنوں کو نہیں چھوڑاجائے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے جنوبی وزیرستان کا دورہ کیا جہاں آرمی چیف کو موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف نے علاقے میں تعینات افسران، جوانوں سے بات چیت بھی کی۔

یہ بھی پڑھیں انتخابات کس تاریخ کو ہوں گے؟ صدر کا چیف الیکشن کمشنر کو خط

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ گزشتہ روز دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے 6جوان شہید ہوئے تھے۔ شہداء ہمارا فخر ہیں۔ امن و استحکام کیلئے شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے والے دشمنوں کو نہیں چھوڑاجائے گا۔ دہشتگرد اور ان کے سہولت کاروں کے مذموم ایجنڈے کو ناکام بنائیں گے۔ آرمی چیف نے کہا کہ ان عناصر کے پاس ریاست کے سامنے سرنڈر کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں۔ مکمل امن تک دہشت گردی کیخلاف جنگ جاری رہے گی۔

متعلقہ خبریں