مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں
اسلام آباد میں بیٹھے بابو خود کام کرتے ہیں نہ کسی کو کرنے دیتے ہیں: بلاول
1-دسمبر،2023
آشیانہ کیس : شہباز شریف سمیت 10ملزمان بری

احتساب عدالت نے آشیانہ اقبال ریفرنس میں سابق وزیرِ اعظم شہباز شریف سمیت تمام ملزمان کو بری کر دیا۔
لاہور میں احتساب عدالت کے جج نے کیس پر سماعت کی، ملزمان کے خلاف 2018ء میں ریفرنس دائر کیا گیا تھا تاہم آج شہباز شریف سمیت 10 ملزمان کو بری کر دیا گیا۔
کیس سے بری ہونے والوں میں فواد حسن فواد، احد چیمہ، شاہد شفیق، بلال قدوائی، امتیاز حیدر، اسرار سعید اور عارف بٹ شامل ہیں۔
عدالت نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں وکلاء سے آج معاونت طلب کی تھی جبکہ شہباز شریف سمیت دیگر نے بریت کی درخواستیں دائر کر رکھی تھیں جس میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ آشیانہ اقبال پروجیکٹ میں کرپشن کے الزامات غلط ہیں۔
واضح رہے کہ 2 مرکزی ملزمان ندیم ضیا اور کامران کیانی پہلے بری ہو چکے ہیں۔
یہ پڑھیں : پاکستان مسلم لیگ (ن) الیکشن کیلئے تیار ہے: شہباز شریف