کولومبو: بھارت نے سری لنکا کو ایشیا کپ ون ڈے کے فائنل میں یکطرفہ مقابلے میں شکست دے کر ریکارڈ آٹھویں مرتبہ ایشیا کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
ایشیا کپ فائنل میں بھارت نے سری لنکا کا صرف 51 رنز کا ہدف با آسانی 6.1 اوورز میں حاصل کیا اور وہ 10 وکٹوں سے میچ جیت لیا، ایشان کشن نے 23 اور شبمن گل نے 27 رنز بنائے۔
بھارت نے ریکارڈ سب سے زیادہ 8 بار ایشیا کپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔
کولمبو میں کھیلے گئے فائنل میں سری لنکا نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
سری لنکا کے ابتدائی 6 بیٹرز صرف 12 رنز پر پویلین لوٹ گئے تھے جبکہ پوری سری لنکن ٹیم 15.2 اوورزمیں 50 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ میں سری لنکا کو بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی فائنل سے پہلے انجرڈ
بھارت کے بولر محمد سراج نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 21 رنز دے کر 6 وکٹیں لیں جبکہ ہاردک پانڈیا نے 3 کھلاڑی آؤٹ کیے اور ایک وکٹ بمراہ کے حصے میں آئی۔
سری لنکا کے 9 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکے، سری لنکا کے کوشل مینڈس 17 رنز بنا کر نمایاں رہے، سری لنکا کے پانچ کھلاڑی صفر پر آوٹ ہوئے۔