اے سی سی ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے پاکستان مرحلے کے میچوں کے ٹکٹوں کی فروخت ہفتے کے روز سے شروع ہوگی۔
ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں ملتان کرکٹ اسٹیڈیم اور قذافی اسٹیڈیم لاہور کے وی آئی پی اور پریمئم انکلوژرز کے ٹکٹوں کی قیمتیں سامنے لائی جائیں گی۔
یوم آزادی کے موقع پر فرسٹ کلاس اور جنرل انکلوژرز کی ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں ایشیا کپ اور افغانستان کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان
میچوں کی ٹکٹیں pcb.bookme.pk پر دستیاب ہونگی
ایشیا کپ کے سری لنکا مرحلے کے ٹکٹوں کی تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔ ملتان اور لاہور کے ہاسپٹلیٹی باکسز بھی فروخت کے لیے دستیاب ہونگے۔ جس کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہیڈ کوارٹرز میں اس نمبر پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔111227777