جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

ایشیا کپ: سری لنکا سے شکست کی وجہ کیا بنی؟، بابر اعظم نے بتادیا

بابر

کولومبو: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں سری لنکا کے ہاتھوں شکست کی وجہ بتادی۔

گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے بارش سے متاثرہ میچ میں سری لنکا کو جیت کے لیے 42 اوورز میں 252 رنز کا ہدف دیا لیکن پاکستانی بولرز ہدف کا دفاع کرنے میں ناکام رہے اور سری لنکا نے مطلوبہ ٹارگٹ 42 ویں اوور کی آخری گیند پر 8 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں: سری لنکا کیخلاف آخری اوور سے قبل زمان نے کیا کہا؟ افتخار احمد نے بتادیا

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم کا کہنا تھا سری لنکا نے بہتر کرکٹ کھیلی، ہماری بولنگ اور فیلڈنگ اچھی نہیں رہی، مڈل اوورز میں ہمارے بولرز اچھی گیندیں نہیں کرا سکے، آغاز اچھا کیا اور اختتام بھی مگر کھیل کے درمیانی اوورز میں ہم اچھا پرفارم نہ کر سکے۔

خیال رہے کہ سپر فور مرحلے میں سری لنکا سے شکست کے بعد پاکستان ایشیا کپ کی دوڑ سے باہر ہوگیا ہے۔

متعلقہ خبریں