مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں
ٹیکس چوری کے خاتمے کیلئے ایف بی آر نے شوگر انڈسٹری میں ٹیمیں تعینات کردیں
29-نومبر،2023
انڈونیشیا زلزلہ، 10 افراد ہلاک متعدد زخمی
انڈونیشیا میں شدید زلزلے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 40 افراد زخمی ہوگئے، جبکہ درجنوں عمارتیں تباہ ہوگئیں۔
تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا میں زلزلے کے باعث عمارتیں گرنے سمیت مختلف حادثات میں 10 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوئے ہیں جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.4 ریکارڈ کی گئی جب کہ زلزلے کا مرکز متارم کے شہر میں 50 کلومیٹر زیر زمین تھا تاہم انڈونیشیائی حکام کے مطابق سونامی کا خطرہ نہیں ہے۔
انڈونیشیا کا جزیرہ لمبوک زلزلے سے سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں متعدد عمارتیں منہدم ہو گئیں جب کہ درجنوں کو جزوی نقصان پہنچا۔ ملبے تلے دبنے کے باعث سینکڑوں افراد زخمی ہوگئے جب کہ لوگوں کو ملبے سے نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔