مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں
بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ جموں و کشمیر کی حیثیت نہیں بدل سکتا: صدر مملکت
11-دسمبر،2023
ٹانک میں پولیو ٹیم پر حملہ، دو پولیس اہلکار شہید

ٹانک : پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور دو پولیس اہلکاروں کو شہید کردیا گیا۔
ٹانک کے علاقے کوٹ اعظم کی کچی آبادی میں صحت دشمنوں نے ایک بار پھر وار کردیا۔ پولیو ٹیم پر مسلح افراد نے حملہ کر دیا، جس کے باعث دو پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔ شہداء میں کانسٹیبل پیر رحمان اور نثار شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : وزیر اعلیٰ سندھ نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا آغاز کردیا
پولیو ٹیموں کوٹ اعظم میں پولیو قطرے پلانے میں مصروف تھی۔ لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچ گئی۔