ہفتہ، 2-دسمبر،2023
ہفتہ، 2-دسمبر،2023

آزاد کشمیر بلدیاتی انتخابات : پی ٹی آئی 197 نشستیں لے آگے، پیپلز پارٹی کا سرپرائز

مظفر آباد : آزاد کشمیر کے بلدیاتی انتخابات کی 669 میں سے 664 نشستوں کے سرکاری نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔  پی ٹی آئی 197 نشستیں لے کر سب سے آگے ہے۔

آزاد کشمیر کے بلدیاتی انتخابات میں مجموعی طور پر پاکستان تحریک انصاف 197 نشستیں لے کر سامنے آئی ہے، جبکہ پیپلز پارٹی 194 نشستیں لے کر دوسرے نمبر اور ن لیگ 127 نشستیں لے کر تیسرے نمبر پر رہی۔ 121 آزاد امیدوار بھی میدان مارنے میں کام یاب رہے۔

مسلم کانفرنس کے حصے میں 22 نشستیں آئیں۔ جے کے پی پی، تحریک لبیک اور جماعت اسلامی کے حصے میں ایک ایک نشست آئی۔

یہ بھی پڑھیں : آصف زرداری سے خالد مقبول صدیقی کی ملاقات، بلدیاتی انتخابات پر تبادلہ خیال

ڈسٹرکٹ کونسلر کی 74 نشستوں میں سے 73 کے نتائج آچکے، جس میں سے 32 نشستیں پی ٹی آئی نے جیت لیں۔ پی پی کے 22 اور مسلم لیگ ن کے 11 ڈسٹرکٹ کونسلر منتخب ہوئے۔ 4 آزاد امیدوار بھی ممبر ضلع کونسل بھی منتخب ہوئے ہیں۔ مسلم کانفرنس 3 نشستیں جیت سکی۔

ممبر یونین کونسل کی 553 نشستوں میں سے 531 کے نتائج آگئے۔ پاکستان پیپلز پارٹی 158 نشستیں جیت کر پہلے نمبر پر آگئی۔ تحریک انصاف کے 148 امیدوار ممبر یونین کونسل منتخب ہوئے۔ مسلم لیگ ن کے حصے میں لوکل کونسل کی 98 سیٹیں آئیں۔

108 آزاد امیدوار کامیاب ہوئے، جبکہ مسلم کانفرنس 17 سیٹیں جیت سکی۔ جماعت اسلامی اور تحریک لبیک کے حصے میں ایک ایک نشست آسکی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top