کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے وفاقی بجٹ سیشن کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔
عبدالقدوس بزنجو کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ بلوچستان عوامی پارٹی وفاقی بجٹ سیشن کا حصہ نہیں بنے گی، بی اے پی اراکین قومی اسمبلی، سینیٹرز وفاقی بجٹ سیشن میں شرکت نہیں کرینگے۔
یہ بھی پڑھیں: وعدوں پر عملدرآمد میں وفاق کی سرد مہری باعث تشویش ہے: عبدالقدوس بزنجو
انہوں نے کہا کہ بی اے پی اراکین کو اجلاس میں شرکت نہ کرنے کی واضح ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔