مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں
اسلام آباد میں بیٹھے بابو خود کام کرتے ہیں نہ کسی کو کرنے دیتے ہیں: بلاول
1-دسمبر،2023
بنگلہ دیش، پرتشدد مظاہرے میں 2طلبہ ہلاک

بنگلہ دیش میں چھ روز تک جاری رہنے والے پرتشدد مظاہرے ختم ہوگئے۔دو طالبعلموں کی ہلاکت کے خلاف مظاہروں میں تین سو سینتیس بسیں نذرآتش کردی گئیں۔
حکومت نے طلبا تنظیموں کے تمام مطالبات منظور کرکے قانون سازی کی یقین دہانی کرادی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش میں دونوجوانوں کی ٹریفک حادثے میں ہلاکت کا غصہ طلبا نے بسوں پر نکال دیا۔
چھ روز تک جاری رہنے والے احتجاجی مظاہروں میں تین سو سینتیس بسیں نذرآتش کردیں، ڈھاکہ سمیت ملک کے کئی شہروں میں ٹریفک نظام معطل ہو گیا تھا ۔
پولیس نے ٹریفک حادثے کے ذمہ دار بس ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے۔
حکومت سے مذاکرات میں طلبا تنظیموں کے تمام مطالبات منظور کرلئے گئے ہیں،جس کے بعد احتجاج کا سلسلہ تھم گیا ہے
حکومت نے پرتشدد واقعات کی ذمہ داری بنگلہ دیشن نیشنل پارٹی کے طلبا تنظیم پر عائد کی ہے۔
بنگلہ دیش کی اپوزیشن پارٹی نےحکومتی الزامات کو ناکامی چھپانے کا بہانہ قرار دیا ہے۔