مقبول خبریں
ٹک ٹاکر حریم شاہ کو بھارت سے بگ باس سیزن 17 کی پیشکش

معروف پاکستانی ٹک ٹاکر حریم شاہ کا کہنا ہے کہ انہیں بھارت کی مقبول ترین رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن 17 کی پیشکش ہوئی ہے۔
حریم شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی تصویر پوسٹ کی اور ساتھ لکھا کہ ‘مجھے بگ باس کے سیزن 17 کے لیے بُلایا گیا ہے، میں اس میں جاؤں یا نہیں؟’
حریم شاہ کی ٹوئٹ پر متعدد صارفین کے تبصرے جاری ہیں، کوئی انہیں جانے کا مشورہ دے رہا ہے تو کوئی پیشکش ٹھکرانے کا کہہ رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: متنازع ٹک ٹاکر حریم شاہ پر شیر نے حملہ کردیا
واضح رہے کہ سلمان خان کے شو بگ باس کے 17 ویں سیزن کا آغاز گزشتہ ماہ اکتوبر میں ہوا تھا اور اب تک اس شو کی 31 اقساط نشر ہوچکی ہیں۔