جمعرات، 7-دسمبر،2023
جمعرات، 7-دسمبر،2023

بلاول بھٹو زرداری کا حلقہ حساس ترین حلقہ قرار

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آج اپنی انتخابی مہم کے سلسلے میں کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ کریں گے۔

بلاول بھٹو زرداری کا حلقہ انتخاب این اے 246 کو حساس ترین حلقہ قرار دیا گیا ہے، جبکہ سیکیورٹی اداروں نے جامع سیکیورٹی پلان بھی مرتب کرلیا۔ جب کہ کسی بھی نازک صورت حال سے نمٹنے کیلئے سیکیورٹی اداروں کی جانب سے بھی جامع پلان بنایا جا رہا ہے

بلاول آج کراچی کے علاقے ماڈل کالونی، ملیر کینٹ، صفورہ گوٹھ، نیپا، حسن اسکوائر،داؤد چودنگی، لیبر چورنگی، بھینس کالونی، ابراہیم حیدری، کورنگی کراسنگ، قیوم آباد، ڈیفنس، عیسی نگری، آئی سی آئی پل اور بلاول ہاوس کراچی کا دورہ کریں گے۔

یاد رہے کہ یکم جولائی کو بلاول بھٹواپنی انتخابی مہم کے دوران لیاری پہنچے تھے تو ان کے قافلے پر مظاہرین کی جانب پتھراؤ کیا گیا جس سے متعدد افراد زخمی ہوئے اور کئی رہنماؤں کی گاڑیوں کے شیشے بھی ٹوٹے البتہ پیپلزپارٹی چیئرمین پتھراؤ سے محفوظ رہے تھے.

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top