ہفتہ، 2-دسمبر،2023
ہفتہ، 2-دسمبر،2023

آئریش حکومت کا اسرائیل کے خلاف بڑا قدم

آئرلینڈ نے اسرائیلی مصنوعات کے  درآمد پر مکمل پابندی کے لئے سینیٹ میں بل منظور کروا یا ہے۔

اسرائیل کےغیر قانونی کارخانوں کے خلاف یہ اقدام اٹھایا گیا ہے جس کےتحت اسرائیلی مصنوعات کی در آمدات پر پابندی لگائی جاسکے۔

بین الاقوامی زرائع کے مطابق اسرائیلی مصنوعات پر پابندی کے لئے فلسطین کے مقبوضہ کنارے میں اسرائیل کے غیر قانونی کارخانوں میں تیار کردہ مصنوعات پر پابندی کا بل منظور کر لیا گیا ہے۔

اس بل کے حوالے سے رواں برس آئرلینڈ میں رائے شماری کی گئی تھی جس میں یہ طے پایا گیا کہ آئرش حکومت بل کی منظوری سے قبل اسرائیلی حکومت پر یہ دباوُ ڈالے گی تاہم حکومت کی ناکامی کے بعد سینٹ سے یہ بل منظور کر لیا گیا۔

جبکہ آئرلینڈ کے وزیر دفاع نے اسرائیلی حکومت کو خبر دار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اسرائیل باز نہ آیا تو آئرلینڈ اسرائیل سے سفارتی تعلقات ختم کر دے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top