ہفتہ، 2-دسمبر،2023
ہفتہ، 2-دسمبر،2023

چمن میں زور دار دھماکہ

بلوچستان کے علاقے چمن کے مال روڈ پر زور دار دھماکے اور اس کےبعد فائرنگ کی بھی اطلاعات ہیں۔

پولیس کےمطابق مال روڈ پر دھماکا ہوا ہے اور اس کے بعد فائرنگ بھی ہوئی ہے جبکہ دھماکے سےمتعدد گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے ہیں۔

زرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے ۔جبکہ جائےوقوعہ سے شواہد اکھٹے کئے جا رہے ہیں ۔تاہم ریسکیو ٹیموں کو روانہ کر دیا گیا ہے ۔

ابتدائی معلومات کے مطابق  4 افراد ذخمی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے ۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top