جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

بشریٰ بی بی کی ڈائری سے ثابت ہوا کہ پی ٹی آئی حکومت جادو ٹونے کے زیر اثر تھی: حافظ حمد اللہ

حافظ

ڈیرہ اسماعیل خان: جمعیت علماء اسلام کے رہنما اور پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمد اللہ کا کہنا ہے کہ ڈائری سے ثابت ہوا چیئرمین پی ٹی آئی کی حکومت جادو ٹونے کے زیر اثر تھی۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں حافظ حمد اللہ کا کہنا تھا جو بشریٰ بی بی کی مبینہ ڈائری میں درج ہے، ویسے واقعات رونما بھی ہوئے، چیئرمین پی ٹی آئی کی حکومت اُس وقت کی خاتون اول چلاتی تھیں، ڈائری سے ثابت ہوا چیئرمین پی ٹی آئی کی حکومت جادو ٹونے کے زیر اثر تھی۔

ترجمان پی ڈی ایم کا کہنا تھا 9 مئی کو سب کچھ ایک منصوبے کے تحت کیا گیا، چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری مکافات عمل ہے، ان کی حکومت میں مخالفین پر بے بنیاد مقدمات درج کیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ القادر ٹرسٹ کی زمین اور 190 ملین پاؤنڈ کس نے دیے؟حقیقت سب کے سامنے آنی چاہیے۔

متعلقہ خبریں