مقبول خبریں
کابینہ تحلیل ہوچکی ہے، نئی کابینہ بنائی جائے گی: گورنر خیبرپختونخوا

پشاور: حاجی غلام علی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کے پی کیلئے جو بھی نام فائنل کیا گیا ہے ٹھیک ہوگا، کابینہ تحلیل ہوچکی ہے، نئی کابینہ بنائی جائے گی۔
گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آئین کے مطابق نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب 3روز میں کرنا ہوتا ہے، آئین کہتا ہے اپوزیشن لیڈر سے مشاورت کرنی ہے۔
حاجی غلام علی آئین نے جو راستہ بتایا ہے اس پر عمل کیا، وزیراعلیٰ کے پی کیلئے جو بھی نام فائنل کیا گیا ہے ٹھیک ہوگا، کابینہ تحلیل ہوچکی ہے، نئی کابینہ بنائی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: نگراں وزیراعلیٰ کے پی کیلئے جسٹس (ر) ارشد حسین شاہ کے نام پر اتفاق
ان کا کہنا تھا کہ نگراں وزیراعلیٰ کیلئے سمری موصول ہوچکی ، دستخط کردوں گا، اگر کوئی عدالت جانا چاہتا ہے تو اس میں ہمارا کوئی عمل دخل نہیں ہے۔