مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں
ٹیکس چوری کے خاتمے کیلئے ایف بی آر نے شوگر انڈسٹری میں ٹیمیں تعینات کردیں
29-نومبر،2023
کیا نواز شریف کا اوپن ٹرائل ہوگا ؟ کابینہ فیصلہ آج کرے گی

نواز شریف کا مقدمہ کھلی عدالت میں چلائے جانے کا فیصلہ نگراں کابینہ آج کرے گی ۔
نگراں کابینہ کا اہم اجلاس آج ہوگا جس کی صدرات نگراں وزیر اوعظم ناصر المک کریں گے ۔
اس اجلاس کا 9 نکاتی ایجنڈا تیار کر لیا گیاہے جس میں العزیزیہ اور فلیگ شب کی جیل میں سماعت سے متعلق نوٹی فیکیشن واپس لینے یا نہ لینے کا فیصلہ
ملک بھر میں امن وامان کی صورتحال بالخصوص انتخابات میں سیاسی اجتماع کی حفاظت ،
جبکہ فاٹا اصلاحات بھی اس اجلاس کا حصہ ہوگا ،جس میں انہیں وفاقی ٹیکس سے مستثنٰی قرار دئیے جانے کا امکان ہے ۔
اس کےعلاوہ ملک بھر میں شفاف سیاسی عمل کو یقینی بنانے کےلئے اقدامات کو حتمی شکل دی جائے گی ۔
دیامر ، بھاشا اور مہمند ڈیم کے فنڈز کےمتعلق سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی کا فیصلہ بھی اس اجلاس میں ہوگا۔