مقبول خبریں
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں کا کلینڈر جاری، تعلیمی سال 2 اگست سے شروع کرنے کا اعلان

اسلام آباد : وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں کا نیا تعلیمی سال 2 اگست سے شروع ہو گا۔
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں کے لیے تعلیمی سیشن 2020-21 کا کیلنڈر جاری کر دیا گیا ہے۔ نیا تعلیمی سال 2 اگست سے شروع ہو گا۔
وفاقی نظامت تعلیمات کے مطابق موسم گرما کی چھٹیاں کم کر کے ایک ماہ کر دی گئیں، جو 2 جولائی سے 31 جولائی تک ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں : نجی سیکٹر کا تعلیمی سیشن کو اگست تک لیجانے کا وفاقی حکومت کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
پانچویں اور آٹھویں کے مرکزی امتحانات 18 مئی سے 31 مئی اور پہلی سے چوتھی اور چھٹی ساتویں کے امتحانات ادارے یکم جون سے 15 جون تک لئے جائیں گے۔
پانچویں اور آٹھویں کے مرکزی امتحانات کے نتائج کا اعلان 30 جون، جبکہ پہلی سے چوتھی اور ساتویں آٹھویں کے نتائج کا اعلان یکم جولائی کو ہو گا۔