پیر، 11-دسمبر،2023
پیر، 11-دسمبر،2023

کینیڈا نے بھارت کے خلاف مزید 3بڑے ممالک کی حمایت حاصل کرلی

کینیڈا نے بھارت کے خلاف مزید 3بڑے ممالک کی حمایت حاصل کرلی، ان ممالک میں  اُردن، یو اے ای اور برطانیہ شامل ہیں۔

انٹرنیشل نیوز ایجنسی کے مطابق 6 اکتوبر کو جسٹن ٹروڈو نے برطانوی وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابطہ کیا تھاجس میں برطانوی وزیراعظم رشی سوناک نے کہا کہ قانون کی پاسداری تمام ممالک پر لاگو ہے۔

جب کے 8 اکتوبر کو کینیڈین وزیراعظم اوریو اے ای کے صدر کے درمیان نجر قتل معاملے پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی تھی ،نیوزایجنسی کے مطابق 9 اکتوبر کو جسٹن ٹروڈو نے اُردن کے فرمانروا کی بھی حمایت حاصل کرلی۔

واضح رہےکینیڈا نے فائیو آئیز انٹیلی جنس کی مدد سے بھارت کے ہردیپ سنگھ کے قتل میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا تھا ۔

اردن، برطانیہ اور یو اے ای کے حکمرانوں نے بھارت کیخلاف قانونی کارروائی پر زور دیا، اس سے قبل امریکااوربرطانیہ سمیت متعدد ممالک بھارت کے خلاف قانونی کارروائی کی تائید کرچکے ہیں۔

یہ پڑھیں : بھارت کا کینیڈا کے 40 سفارتکاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top