چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ کینیڈاکے وزیراعظم نے ہندوستان کی دہشت گردی کوبے نقاب کردیا،کشمیر یا ایشیا ہی نہیں یورپ اور نیٹو ممالک بھی اسکی دہشت گردی سے محفوظ نہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ہندوستان دہشت گرد ریاست ہے ، یورپ اور امریکا بھی اب ہندوستان کی اصل شکل پہچان لے ، یورپ اور امریکا ہندوستان کے خلاف کارروائی کرے،پاکستانی دفتر خارجہ کو اس پر ڈٹ کر اسٹینڈ لینا چاہیے۔
چیئرمین پی پی نے کہا کہ بھارت دنیا کے سامنے بے نقاب ہوچکا ہے،کینیڈین وزیراعظم نے بھارت پر بہت بڑا الزام لگایا،مغربی ممالک کب تک بھارت کے ایسے واقعات نظر انداز کرتے رہیں گے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی نوازشریف کو خوش آمدید کہتی ہے،پیپلزپارٹی کا پرانا مطالبہ ہے نواز شریف واپس آئیں۔
بلاول کا مزید کہنا تھاکہ عوام کو نہیں معلوم بچوں کی فیس کہاں سے ادا کریں،عوام نہیں جانتے اگلا بجلی کا بل کس طرح ادا کریں گے،عوام کو امید اور روڈ میپ کی ضرورت ہے،عوام کو آنے والے الیکشن میں اپنے نمائندے چننے کا موقع ملے گا،عام آدمی کو مہنگائی میں ریلیف دینے کا سوچنا ہوگاعوامی نمائندے ہی عوام کے مسائل حل کریں گے۔
یہ پڑھیں ” آمر کے بنائے قانون کو تبدیل ہونا چاہیے، سپریم کورٹ کا آج کا فیصلہ متوقع تھا: بلاول