پیر، 11-دسمبر،2023
پیر، 11-دسمبر،2023

نگراں وزیراعلیٰ کا سندھ کی تمام جامعات کا آڈٹ کرانے کا حکم

کراچی: نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے تمام سرکاری یونیورسٹیز کی آڈٹ کرنے اور سرکاری یونیورسٹیز کو پینشن فنڈ قائم کرنے کی ہدایت دیدی۔

نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر کی زیرصدارت یونیورسٹی اینڈ بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں نگراں وزیراعلیٰ سندھ کو چیئرمین ایچ ای سی طارق رفیع نے ہائیر ایجوکیشن سندھ پر بریفنگ دی۔

اجلاس میں نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے تمام سرکاری یونیورسٹیز کی آڈٹ کرنے اور سرکاری یونیورسٹیز کو پینشن فنڈ قائم کرنے کی ہدایت دیدی۔

یہ بھی پڑھیں: جامعہ پشاور نے اساتذہ کے بائیکاٹ کے باعث ریٹائرڈ پروفیسرز سے رابطہ کرلیا

انہوں نے کہا کہ پینشن فنڈ نہ ہونے کی وجہ سے آج کراچی یونیورسٹی کے رٹائرڈ ملازمین پریشان ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری یونیورسٹیز میں تحقیق کا کام تسلی بخش نہیں ہے پی ایچ ڈی پروگرام کو بہت بہتر کرنے کی ضرورت ہے میں نے سنا ہے نو یونیورسٹیز کی سینٹ کا اجلاس نہیں ہوتا یونیورسٹیز اپنی سینٹ کا اجلاس کروائیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top