جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کون ہیں؟

Anwar ul Haq kakar

وزیر اعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کے درمیان نگراں وزیراعظم کیلئے انوارالحق کاکڑکے نام پر اتفاق کے بعد صدر مملکت کی جانب سے بھی سمری پر دستخط کردیے گئے ہیں۔ جس کے بعد انوار الحق کاکڑ نعراں وزیر اعظم بن گئے ہیں۔

نگراں وزیر اعظم منتخب ہونے والے انوارالحق کاکڑ کا مختصر تعارف

کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے انوار الحق نے کیڈٹ کالج کوہاٹ سے تعلیم حاصل کی۔ انگلینڈ سے اعلیٰ تعلیم کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد وطن واپس لوٹے۔

انوار الحق کاکڑ نے آزاد حیثیت میں 2018 میں سینیٹ کی نشست پر منتخب ہونے کے بعد پارلیمنٹ میں قدم رکھا۔

انوار الحق کاکڑ کا نام بلوچستان عوامی پارٹی کے بانی ارکان میں بھی آتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں اگر انتخابات بروقت ہوئے تو آئندہ بھی اتحادی حکومت ہی بنے گی: خورشید شاہ

آپ سینیٹ میں سمندرپار پاکستانیوں کے حوالے سے قائم کمیٹی کے چئیرمین بھی ہیں۔ اس کے علاوہ سینیٹ میں بلوچستان عوامی پارٹی کے پارلیمانی لیڈر بھی رہے اور بلوچستان حکومت کے ترجمان بھی رہے ہیں۔

انوارالحق 2008 میں مسلم لیگ ق کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کی نشست پر بھی انتخاب لڑچکے ہیں۔

انوار الحق کاکڑ کل تک ملک کے 8 ویں نگراںوزیر اعظم کے طور پر حلف اٹھائیں گے۔

انوار الحق کاکڑ نے نگران وزیر اعظم کیلئے منتخب کرنے پر وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر کا شکریہ ادا کیا ہے۔

متعلقہ خبریں