جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

نگراں وزیراعظم نے جڑانوالہ میں پیش آنے والے واقعے کا نوٹس لے لیا

Jaranwala

نگراں وزیراعظم نے جڑانوالہ میں پیش آنے والے واقعے کا نوٹس لے لیا، قانون کی خلاف ورزی کے مرتکب عناصر کے خلاف سخت ایکشن لینے کی یقین دہانی کرادی۔

جی ٹی وی نیوزکے مطابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے فیصل آباد کےعلاقے جڑانوالہ میں پیش آنے والے واقعے کا نوٹس لے لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ قانون کی خلاف ورزی کے مرتکب عناصر کے خلاف سخت ایکشن ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں پنجاب کے شہر جڑانوالہ میں شدید کشیدگی، مشتعل افراد نے مسیحی برادری کے 4 گرجا گھرجلا دئیے

نگراں وزیراعظم نے کہا کہ یقین دلاتا ہوں کہ حکومت برابری کی بنیاد پر تمام شہریوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

انوارالحق کاکڑ کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے متعلقہ اداروں کو ہدایت جاری کردی ہیں۔

متعلقہ خبریں