مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں
ٹیکس چوری کے خاتمے کیلئے ایف بی آر نے شوگر انڈسٹری میں ٹیمیں تعینات کردیں
29-نومبر،2023
نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا سینیٹ سے استعفیٰ منظور

اسلام آباد : چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے نگراں وزیراعظم سینیٹر انوار الحق کاکڑ کا استعفیٰ منظور کرلیا۔
انوار الحق کاکڑ نے نگراں وزیراعظم بننے کے بعد سینیٹ کی نشست سے استعفی دیا تھا۔
انوار الحق کاکڑ کے مستعفی ہونے کے بعد سینیٹ کی نشست خالی قرار دیدی گئی۔
واضح رہے کہ نامزد نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے سینیٹ اور بلوچستان عوامی پارٹی کی رکنیت سے مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔