جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبر

گلگت بلتستان کے آئینی اختیارات کیلئے جو کاوش ضروری ہوگی کریں گے : نگراں وزیراعظم

الیکشن کروانا ہمارا کام

گلگت : نگراں وزیراعظم نے کہا ہے کہ گلگت کے آئینی اختیارات کیلئے جو کاوش ضروری ہوگی کریں گے،یہاں کے آئینی سوالات پر دوستوں سے تفصیلی بات چیت ہوئی ،ہم گلگت بلتستان سے تسلسل کیساتھ جڑے رہنے کی کوشش کرینگے۔

نگراں وزیراعظم نے گلگت بلتستان میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت کے باسیوں نے بڑی محبت سے استقبال کیا، کل دوپہر گلگت بلتستان کے دورے پر آیا ، گلگت بلتستان مختلف رنگ و نسل کے لوگوں کا گلدستہ ہے ، قائد اعظم کے وژن کا عملی نمونہ گلگت میں نمایاں ہوتا ہے۔

انوار الحق کاکڑ نےکہا کہ انسان کبھی ایک جیسے نہیں ہوتے، تبدیلی کامرحلہ جاری رہتا ہے ، ایک دوسرے کے حقوق کا احترام ضروری ہے ، حقوق کے نفاذ کی ذمہ داری ریاست کی ہے ،غلط فہمیوں کی بنیاد پر دوریوں کا خاتمہ ضروری ہے ، ہمارے ہاں قربتیں زیادہ ہیں دوریاں کم ہیں۔

ا ن کا مزید کہنا تھا کہ چاہتے ہیں گلگت بلتستان کے لوگ بھی باوقار زندگی گزاریں ،گلگت میں جتنے بلند پہاڑ ہیں اتنے ہی بلند آپ کے حوصلے ہیں ، لوگوں کے آئینی اختیارات کیلئے جو کاوش ضروری ہوگی کریں گے،کوشش ہوگی ان کی شناخت کو جلد آئینی جوابات مل جائیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ کسی کو بھی آئین وقانون کو یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دینگے، حکمت اور عمل کیساتھ غلط فہمیوں کو دور کریں گے ، قانون کی عملداری سے مسائل کو حل کریں گے ۔

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے گلگت میں ا مراض قلب اسپتال کا دورہ بھی کیا اور امراض قلب اسپتال میں او پی ڈی کا افتتاح بھی کیا۔

 یہ پڑھیں : گلگت بلتستان میں امن و مان کی صورتحال بگڑگئی ، فوج طلب کرنے کا فیصلہ

متعلقہ خبریں