جمعرات، 7-دسمبر،2023
جمعرات، 7-دسمبر،2023

سال کا سب سے بڑا چاند گرہن 28 جولائی کو ہوگا

پاکستان کے مقامی وقت کے مطابق 28 جولائی رات 12 بج کر 30 منٹ پر مکمل چاند گرہن ہوگا جسے رات 1 بج کر 23 منٹ پر انتہائی واضح طور پر دیکھا جاسکے گا۔ چاند گرہن کا خاتمہ 28 جولائی کی صبح 4 بج کر 29 منٹ پر ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  27 اور 28 جولائی کی درمیانی شب 12 بج کر 30 منٹ پر ہونے والا چاند گرہن پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں دیکھا جا سکے گا۔ یہ رواں سال ہونے والا دوسرا چاند گرہن ہے جو یورپ، ایشیا، آسٹریلیا، افریقا، نارتھ امریکا، اٹلانٹک انڈین اوشین اور انٹارکٹیکا میں بھی دیکھا جا سکے گا۔

گرہن کے دوران زمین کا سایہ چاند پر پڑ رہا ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ چاند اور سورج کے درمیان زمین کے آجانے سے روشنی چاند تک نہیں پہنچ پاتی یوں چاند کو گرہن لگ جاتا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top