سائفر کیس:چیئرمین پی ٹی آئی کی سائفر کیس میں گرفتاری ڈال دی گئی۔
سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی 30 اگست تک جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں۔
عدالت کا تحریری حکم نامہ سپرنٹنڈنٹ جیل اٹک کو بھجوادیا گیا۔
یہ پڑھیں : توشہ خانہ کیس : چئیرمین پی ٹی آئی کی سزا معطل، فوری رہائی کا حکم
اسلام آباد کی سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابو الحسنات نے چیئرمین تحریک انصاف کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج رکھا ہے اور عدالت نے انہیں 30 اگست کو ذاتی حیثیت میں بھی طلب کیا ہے۔
اسپیشل کورٹ کے جج ابوالحسنات نے سپرنٹنڈنٹ اٹک جیل کو چیئرمین پی ٹی آئی کی پیشی کے لیے حکم دے رکھا ہے۔
عمران خان سائفر کیس میں 15 اگست سے جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں۔