لکی مروت کے میلے میں رقم کے تنازع پر دو گروہوں میں تصادم ہوگیا، جھگڑے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق لکی مروت میں ایک میلے میں دو گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لڑائی رقم کے لین دین کے تنازع پر ہوئی، جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
یہ پڑھیں : نواب شاہ کے قریب 2 مسافر کوچز میں تصادم، 8 مسافر جاں بحق، 39 زخمی