مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں
پاکستان میں اب بھی پولیو وائرس کا موجود ہونا لمحہ فکریہ ہے: نگراں وزیراعظم
6-دسمبر،2023
پنجاب کمپنیز اسکینڈل نیب کے حوالے

سپریم کورٹ نے پنجاب کمپنیز اسکینڈل کا معاملہ نیب کو بھجوا دیا اور 10 دن میں رپورٹ طلب کرلی۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ رجسٹری میں پنجاب کمپنیزاسکینڈل کی سماعت کے دوران کمپنیوں کے سی ای اوز، ڈی جی نیب لاہوراور چیف سیکرٹری پیش ہوئے۔
چیف جسٹس نے سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ اورنج لائن ٹرین، فاسٹ ٹریک اور دیگر منصوبے ایک ہی ٹھیکیدار کو دیے گئے، اگر کوئی پیسے واپس نہیں کرے گا تو ہم نکلوالیں گے۔
اگرریفرنس بنتا ہے تو فائل کریں، 3 لاکھ سے زائد تنخواہ لینے والے افسران نیب کے روبرو پیش ہوں گے۔
جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ اگر پنجاب کمپنیز اسکینڈل پر ریفرنس بنتا ہے تو نیب ریفرنس بھی فائل ہوگا۔
جبکہ عدالے نے حکم جاری کیا ہے کہ قومی احتساب بیورو 10 روز میں رپورٹ پیش کرے۔